چترال ایکسپریس کی آفیشل موبائل ایپ پر روزانہ آسان سوالوں کے جوابات دیں، پوائنٹس بنائیں اور آئی فون (iPhone) سمیت شاندار انعامات جیتنے کی قرعہ اندازی میں شامل ہوں!
1. کوئز میں کیسے حصہ لیں؟
- یہ مقابلہ صرف چترال ایکسپریس کی آفیشل موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
- ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اپنا اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔
- ڈیش بورڈ پر روزانہ 3 نئے اور آسان سوالات دیے جائیں گے (جن کا تعلق عموماً چترال، حالات حاضرہ یا جنرل نالج سے ہوگا)۔
- آپ کے پاس کوئز حل کرنے کے لیے روزانہ صرف ایک موقع ہوگا۔
2. پوائنٹس کتنے اور کیسے ملیں گے؟
- 1 پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے تینوں (3) سوالات کے درست جوابات دینا لازمی ہے۔
- اگر آپ کا ایک جواب بھی غلط ہوا، تو اس دن آپ کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا، تاہم آپ اگلے دن نئے سوالات کے ساتھ دوبارہ قسمت آزما سکتے ہیں۔
3. پوائنٹس کو تیزی سے کیسے بڑھائیں؟
- اگر آپ اپنے پوائنٹس تیزی سے بڑھانا چاہتے ہیں، تو نیچے دیا گیا اپنا مخصوص ریفرل لنک واٹس ایپ یا فیس بک پر دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
- جب بھی کوئی نیا بندہ آپ کے لنک سے اکاؤنٹ بنائے گا، تو آپ کے اکاؤنٹ میں فوراً 2 پوائنٹس شامل کر دیے جائیں گے۔
اپنا ریفرل لنک حاصل کرنے کے لیے پہلے ایپ میں لاگ ان کریں۔
4. مقابلے میں کون کون شامل ہو سکتا ہے؟
- یہ مقابلہ ہر خاص و عام کے لیے کھلا ہے۔ چترال سمیت پاکستان بھر سے کوئی بھی شخص جس کے پاس سمارٹ فون ہے، ہماری ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس میں حصہ لے سکتا ہے۔
5. قرعہ اندازی کس طرح ہوگی؟
- یہ شاندار مقابلہ 14 اگست 2026 (یومِ آزادی پاکستان) کی رات کو اختتام پذیر ہوگا۔
- لیڈر بورڈ پر موجود 10 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا نام فائنل قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔
- سب سے زیادہ پوائنٹس بنانے والے ٹاپ 10 یوزرز کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گی۔
6. جیتنے والے کا اعلان کیسے ہوگا؟
- فائنل قرعہ اندازی چترال ایکسپریس کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو (Live) ویڈیو کے ذریعے کی جائے گی تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔